ETV Bharat / state

Two Drown in Ghaghara بہرائچ میں دو سگے بھائی ڈوبے، لاشیں برآمد

ضلع بہرائچ میں گھاگھرا ندی میں دو سگے بھائی ڈوب گئے۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں گھاگھرا ندی سے برآمد کرلی اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ Brothers drowned in Bahraich

بہرائچ میں دو سگے بھائی ڈوبے، لاشیں برآمد

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 9:19 AM IST

بہرائچ: ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رامواپور کھرد گاؤں کے دو سگے بھائی گھاگھرا ندی کے چہلاری گھاٹ پر نہاتے وقت ڈوب گئے۔ پولیس نے دیر رات دونوں کی لاشیں گھاگھرا ندی سے برآمد کرلی اور ہفتہ کی صبح پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ہردی تھانہ علاقے کے گرام پنچایت راموا پور کھرد گاؤں باشندہ شیکھر سنگھ(17) ولد مراری سنگھ اپنے بھائی کشن سنگھ(12) اور رشتہ دار انش (15) کے ساتھ جمعہ کو چہلاری گھاٹ پل پر ٹہلنے گئے تھے۔ بہرائچ سیتا پور شاہراہ پر واقع چہلاری گھاٹ پل پر ٹہلنے کے بعد سبھی گھاگھرا ندی میں نہانے لگے۔ شام پانچ بجے نہاتے وقت سبھی ندی میں ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے انش کو فوراباہر نکال لیا گیا جبکہ سگے بھائی ندی میں ڈوب گئے۔

انچارج انسپکٹر انجنی کمار رائے نے بتایا کہ رات نو بجے دونوں بھائی کی لاشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملنے پر ایس ڈی ایم مہسی، پولیس سرکل افسر جئے پرکاش ترپاٹھی،نائب تحصیلدار سمیت دیگر افسران موقع پرپہنچے۔ ہائی وے پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 9 مارچ کو ریاست کے ضلع سلطان پور میں گومتی ندی میں نہانے گئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں امت راٹھور (30)، گیا پرساد (28) اور رودر کمار(18) شامل تھا۔ وہیں فروری 2023 میں اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی اجھانی علاقے میں گنگا میں ڈوبے تین میڈیکل طلبہ کی موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Medical Students Drown in Ganga گنگا میں ڈوبے تین میڈیکل طلبہ کی لاشیں برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.