ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ جواں علاقے میں دو بھائیوں کی مزدوری کر گھر واپسی کے دوران بجلی کے تار کی گرفت میں آنے سے موقع پر موت ہو گئی۔ حادثہ کی خبر سن کر علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
اطلاع کے مطابق غریب گھر سے تعلق رکھنے والے شبیر خان کے دو بیٹے عارف اور عاقب نامی دو بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دونوں بھائیوں کے سر پر اپنے گھر ذمے داری تھی جس کو پورا کرنے کے لیے وہ روزانہ کی طرح وہ صبح گھر سے نکلے لیکن یہ کس کو معلوم تھا کے شام کو مزدوری کر گھر وہ زندہ نہیں لوٹیں گے۔ دونوں بھائی تھانہ سول لائن کے جمال پور کے بتائے جا رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق سمینٹ سے بھرا ایک ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے بعد بجلی کا تار ٹوٹ کر عارف اور عاقب نامی دو بھائیوں پر گر گیا جس سے دونوں کی موقع پر موت ہو گئی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہو رہا ہے۔
واقع کی اطلاح پر قریبی دوکانداروں اور راہگیروں نے سمینت فیکٹری کا دروازہ بند کر 25، 25 لاکھ روپئے اور خاندان والوں کو دو نوکری کا مطالبہ کیا۔ موقع پر جواں تھانہ انچارج جتندر سنگھ اور قاسم پور پولیس چوکی انچارج کرشنا کمار شرما نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: خاتون کی توکتے طوفان سے بچنے کی ویڈیو وائرل
سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے بتایا جے کے سیمنٹ فیکٹری ہے جہاں پر سیمنٹ بنتی ہے۔ سیمنٹ سے بھرا ٹرک پیچھے کی جانب ہوتے وقت بجلی کے گھمبے سے ٹکرایا جس سے بجلی کے تار ٹوٹ کر عارف اور عاقب نامی نوجوان پر گر گیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔'
جس کے بعد لوگوں نے روڈ جام کر سیمنٹ فیکٹری والے مینیجر کو بلا کر معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور نوکری دی جانے کی بات کی گئی۔