مشترکہ روڈ چیکنگ کے دوران اس وقت بڑی کامیابی ملی جب مشرقی پیریفرل گریٹر نوئیڈا میں سرسا ٹول کٹ پرایک اسکارپیو کار کی پچھلی ڈیگی کو چیک کرنے کے بعد ڈیگی سے 8 پیٹی رائل اسٹیگ پووا 180 ایم ایل یعنی 384 پووا غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔
ملزم سورو ولد بلراج ضلع گوتم بودھ نگر اور سمیت کمار ولد جےراج، تھانہ جارچہ ضلع گوتم بدھ نگر کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان کو تھانہ کاسنہ ضلع گوتم بودھ نگر نے ایکسائز ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔