پولیس کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس دوران بڑے پیمانے پر پروگراموں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور رمضان کے مہینے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھروں میں ہی افطار کریں۔
لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں محلہ چوٹھایا پٹی میں جامع مسجد کے سامنے پپو نامی شخص کے ذریعہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی لوگ شامل ہوئے تھے۔
اس اطلاع پر جیور پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً شام سات بجے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو کو گرفتار کرلیا۔