ETV Bharat / state

Azim Mansoori Marriage: ڈھائی فٹ کے عظیم اب جلد ہی دلہا بنیں گے - Azim Mansoori And Bushara Wedding

شاملی کے ڈھائی فٹ (30 انچ) کے عظیم منصوری کی شادی کی مراد اب جلد ہی پوری ہونے والی ہے۔ نومبر میں ان کے گھر میں شادی کی شہنائی بجنے کی امید ہے۔ عظیم انصاری جلد ہی دلہے کے لباس میں نظر آئیں گے۔ Azim Mansoura Early Marriage

ڈھائی فٹ کے عظیم اب جلد ہی دلہا بنیں گے
ڈھائی فٹ کے عظیم اب جلد ہی دلہا بنیں گے
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:22 PM IST

Updated : Oct 29, 2022, 1:09 PM IST

شاملی: شاملی کے ڈھائی فٹ (30 انچ) کے عظیم منصوری کی شادی کی مراد اب پوری ہونے والی ہے۔ نومبر میں ان کے گھر میں شادی کی شہنائی بجنے کی امید ہے۔ عظیم انصاری جلد ہی دلہے کے لباس میں نظر آئیں گے۔ عظیم کی شادی تقریباً انہیں کے قد کی ہاپوڑ کی بشریٰ کے ساتھ ہونے والی ہے۔ عظیم منصوری کافی عرصے سے اپنی بیوی کی تلاش میں تھے۔ یہ تلاش اب پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔ عظیم انصاری کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ منصوری شادی کے بعد ان کے کندھوں پر آنے والی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہیں۔ Azim Mansoori Marriage

  • عظیم منصوری کون ہیں؟

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کا تعلق شاملی ضلع کے کیرانہ سے ہے اور وہ اکھلیش یادو کے بڑے مداح ہیں۔ وہ ڈمپل یادو کو اپنی بھابھی بتاتے ہیں اور سماج وادی پارٹی کے پرانے کارکن ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ دراصل عظیم منصوری 2019 میں یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد سرخیوں میں آئے تھے، جب انہوں نے اکھلیش سے اپنے لیے بیوی تلاش کرنے کی درخواست کی تھی۔ بعد ازاں 2021 میں وہ اپنی شادی کا مطالبہ لے کر کئی بار شاملی کوتوالی، مہیلا تھانہ اور کیرانہ تھانہ بھی پہنچے تھے۔Azim Mansoori And Bushara Wedding

ویڈیو

کئی بار انہوں نے اپنے اہل خانہ پر شادی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی بھی وارننگ دی تھی۔ شادی کے لیے تھانوں کے چکر لگانے کی وجہ سے عظیم منصوری سے سوشل میڈیا اسٹار بن گئے تھے، جس کے بعد اپریل 2021 میں ہاپوڑ کی ایک خاتون سے اس کا رشتہ طے ہوگیا۔ دولہا عظیم منصوری کی مانیں تو ان کی شادی 7 نومبر کو ہوگی، تاہم ان کے چچا نعیم منصوری نے بتایا کہ شادی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اس کے لیے گھر والے شادی کی اصل تاریخ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس شادی کا نومبر میں ہونا طے ہے۔ عظیم منصوری نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری ہونے والی بیوی پڑھی لکھی ہے اور کھانا بھی بناتی ہے۔ ہاپوڑ کی بشریٰ کامرس سے بیچلر کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ عظیم نے کہا کہ شادی کے بعد بھی وہ اپنی اہلیہ کی پڑھائی جاری رکھنے میں بھرپور مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں:

عظیم کی شادی کے لیے ان کے اہل خانہ کی طرف سے شاندار شیروانی، 5 کرتے اور جیکٹ تیار کرایا گیا ہے۔ عظیم نے بتایا کہ وہ اپنے سسرال والوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ وہ گھر والوں کے ساتھ سادگی سے شادی کی تمام رسومات ادا کریں گے۔ منصوری نے بتایا کہ ان کا شادی کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک خصوصی شیروانی اور 5 سیٹ کرتا پاجامہ بنوایا ہے۔ عظیم نے یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اکھلیش بھیا اور ڈمپل بھابھی بھی ان کی شادی میں شرکت کریں۔

Last Updated : Oct 29, 2022, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.