علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسٹیٹسٹیکل آپریشن ریسرچ شعبہ کی دو طالبات نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان 2020 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اے ایم یو کے شماریات آپریشنس ریسرچ شعبہ کی طالبات نگار فاطمہ (2017 بیچ) اور پونم چوہان (گولڈ میڈلسٹ بی ایس سی 2017 اور گولڈ میڈلسٹ ایم ایس سی 2019) نے مذکورہ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان 2020 میں نگار فاطمہ کو 23 ویں مقام اور پونم چوہان کو 33 ویں مقام حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو طلبہ کا مولانا آزاد لائبریری کھولنے کا مطالبہ
اسٹیٹسٹیکل آپریشنس ریسرچ شعبہ کے صدر پروفیسر عقیل احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شعبہ کی دونوں طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 'ہمارے طلبہ مستقبل میں مزید کامیابی حاصل کر اپنا، ملک اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام روشن کریں گی۔