علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلباء کو علیگڑھ پولیس نے مڈراک سے گرفتار کیا ہے۔کچھ روز قبل لاک ڈاؤن کے دوران ہی طلبہ لیڈر عامر منٹو کو بھی پولیس نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج سےگرفتار کیا تھا۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہی طلبہ کو پولیس نے مڈراک سے آج گرفتار کیا ہے۔ ہمیں بھی ابھی اطلاع ملی ہے اور تفصیلات کے لیے ہم لوگ انتظامیہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی پراکٹر نے مزید بتایا گزشتہ شب یہ دونوں پراکٹر آفس آئے تھے اور انہیں کہیں جانے کے لیے پرمٹ بنوانا تھا۔ ہم نے انہیں ہدایت دی تھی کہ کل صبح آفس کے وقت میں آکر درخواست دے دینا جس کو ہم فارورڈ کر دیں گے اور آپ کا پرمٹ بن جائے گا لیکن شاید انہوں نے آن لائن ہی پرمٹ بنوا کر چلے گئے۔
یونیورسٹی پراکٹر نے مزید بتایا گرفتاری لوک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے یا دوسری وجہ سے ہوئی ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، لیکن دونوں طلبہ کو مڈراک سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔