ETV Bharat / state

PFI Office in Varanasi وارانسی سے پی ایف آئی کے دو مبینہ ارکان گرفتار - وارانسی میں پی ایف آئی دفتر

وارانسی سے گرفتار پی ایف آئی کے دو مبینہ ارکان کو 18 مئی تک اے ٹی ایس کے ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے پوچھ گچھ کی بنیاد پر کئی انکشافات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمین نے وارانسی میں ایک خفیہ دفتر کھول رکھا تھا۔ PFI members arrested from Varanasi

وارانسی سے گرفتار پی ایف آئی کے دو ارکان نے کیا کئی انکشافات

author img

By

Published : May 19, 2023, 9:10 AM IST

وارانسی: اترپردیش پولیس نے وارانسی سے پاپولر فرنٹ کے دو مبینہ اراکین گرفتاری کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) ایک بڑی سازش رچ رہی تھی۔ گذشتہ 7 مئی کو پی ایف آئی کے ممبران پرویز اور رئیس کو وارانسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کرناٹک میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے بعد دونوں نے وارانسی میں ہی ایک خفیہ دفتر کھول رکھا تھا۔ یہ دعویٰ پرویز اور رئیس اے ٹی ایس کے ریمانڈ کے دوران پولیس نے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 مئی کو وارانسی سے گرفتار کئے گئے پی ایف آئی مبینہ ممبران پرویز احمد اور رئیس احمد نے اے ٹی ایس کے سامنے کئی بڑے انکشافات کئے ہیں۔ اے ٹی ایس حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر 2022 میں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے اور اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد خفیہ میٹنگیں ہو رہی تھیں۔

اے ٹی ایس نے بتایا کہ سب سے بڑی میٹنگ کرناٹک میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں پرویز اور رئیس دونوں نے شرکت کی۔ اس دوران پی ایف آئی کے اعلیٰ عہدے داروں نے پرویز اور رئیس کو وارانسی میں خفیہ دفتر کھولنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد وارانسی میں دفتر میں خفیہ میٹنگیں ہوئیں اور وہاں مسلم نوجوانوں کو تنظیم سے جڑنے کے لیے بلایا گیا۔ تاہم اس سے پہلے کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو پی ایف آئی سے جوڑا جا سکے، اے ٹی ایس کے چھاپہ مار کر ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: UP ATS Arrested Three People اترپردیش اے ٹی ایس نے تین افراد کو گرفتار کیا

یوپی اے ٹی ایس کے سربراہ نوین اروڑا کے مطابق، پی ایف آئی کے ارکان پرویز اور رئیس جنہیں 7 مئی کو وارانسی سے گرفتار کیا گیا تھا، نے بتایا ہے کہ انہیں جیل میں بند ندیم نے بھرتی کیا تھا۔ ندیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کا ریاستی خزانچی ہے اور اسے گذشتہ سال اے ٹی ایس کے چھاپے کے دوران بارہ بنکی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نوین اروڑا کے مطابق، جلد ہی ایک ٹیم ندیم سے پوچھ گچھ کے لیے جیل جائے گی اور اس سے دوسرے لوگوں کے نام ظاہر کرے گی جنہیں اس نے بھرتی کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ستمبر 2022 کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے 50 سے زیادہ ممبران اور عہدیداروں کو ریاست بھر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.