پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے پیر کو جنسی زیادتی (پاکسو ایکٹ ) کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ملزم کو بیس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر استغاثہ حولدار سنگھ کے بموجب مدعی مقدمہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 31 جولائی 2014 بوقت دو بجے شب ملزم دارالرشید ساکن نور پور تھانہ ماندھاتہ ضلع پرتاپ گڑھ نے نابالغہ 16 سال کو بہلا پھسلا، شادی کا جھانسہ دے کر کئی مرتبہ جنسی زیادتی کی اور متاثرہ لڑکی کے والدین کو معلوم ہونے کے بعد ملزم کے گھر شادی کی تجویز لے کر گئے تو ملزم کے اہل خانہ و خود ملزم نے شادی سے منع کر دیا۔ 20 years jail for rape accused in Pratapgarh
تھانہ ماندھاتہ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر 09/ستمبر 2014 کوملزم دارالرشید کے خلاف پاکسو ایکٹ و عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم دارالرشید کو بیس سال قید و 60 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویندر کمار ترپاٹھی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Rape Case پرتاپ گڑھ میں نابالغ کی جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
واضح رہے کہ اس سے قبل 26 اگست کو پرتاپ گڑھ میں ایڈیشنل سیشن جج پاکسو ایکٹ پنکج کمار سریواستو نے لال گنج علاقے کے سرائے سنسار گاؤں کے رہنے والے راجکمار عرف فٹانی موریہ کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ جو ایک 11 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پایا گیا تھا۔ life imprisonment to the guilty of Rape a minor
یو این آئی