ETV Bharat / state

Bulandshahr Road Accident بلند شہر میں ٹریکٹر کار اور ٹرک کی ٹکر میں بارہ افراد زخمی - بلند شہر روڈ حادثہ

بلند شہر کے ضلع مجسٹریٹ سریندر پرکاش سنگھ نے بتایا کہ بلندشہر کے ڈیبئی علی گڑھ روڈ پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Bulandshahr

بلند شہر میں ٹریکٹر کار اور ٹرک کی ٹکر میں بارہ افراد زخمی

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 11:21 AM IST

بلند شہر: ریاست اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے ڈیبئی تھانہ علاقے میں کل دیر رات ہائی وے پر ایک ٹریکٹر، کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ بلند شہر کے ضلع مجسٹریٹ سریندر پرکاش سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات ڈیبئی علی گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ ٹریکٹر اور کار کی ٹکر جب ہوئی تو علی گڑھ کی طرف سے آنے والا ایک ٹرک بھی حادثہ کا شکار گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ Road Accident in Bulandshahr

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹریکٹر میں سوار تمام 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی تحصیل ڈبئی کے گاؤں کسر کلاں کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amethi Road Accident امیٹھی سڑک حادثے میں تین افراد کی موت، سات لوگ زخمی

واقعے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک بچے کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.