ETV Bharat / state

Anjuman Guldasta Matam انجمن گلدستہ ماتم کے بارہ ممبران ایوارڈ سے سرفراز کیے گئے - members of Anjuman Guldasta Matam were awarded

لکھنؤ میں حضرت امام حسینؑ کی یاد میں منائے جانے والے ماہ محرم الحرام کی تقریبات اور دیگر پروگراموں میں دل وجان سے محنت کرنے اور اہم کردار ادا کرنے والے افراد میں ایوارڈس تقسیم کیے گئے۔ Twelve members of Anjuman Guldasta Matam were honored with award

Twelve members of Anjuman Guldasta Matam were awarded

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:32 PM IST

لکھنؤ: کربلا کے میدان میں حضرت امام حسینؑ نے حقیقی اسلام کو بچانے کے لیے اپنے کنبہ کے ساتھ 72 افراد کی قربانی دے کر ہمیشہ کے لیے حق اور انسانیت کو بچا لیا جو دین اسلام کی روح ہے۔ امام حسینؑ کے ذریعہ دے گئے پیغام کی نشر واشاعت کے لیے گزشتہ 96 برسوں سے ’’انجمن گلدستہ ماتم‘‘ عشرہ مجالس، جلوس اور سیمینار کا اہتمام کرتی ہے۔ اس انجمن کے سالانہ عشرہ مجالس کے اختتام کے موقع پر ہلور کے حسینہ شاہ عالم میں مختلف پروگراموں میں بہترین خدمات انجام دینے والے 12 ممبروں کو شال اڑھا کر ایوارڈ و مومنٹوز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ان 12 ممبران کے اعزاز دینے کے علاوہ عشرہ مجلس میں پیش خوانی کرنے والے 5 بچوں کو بھی انجام دیا گیا۔ جو سلام پڑھ کر امام مظلوم کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ اطلاع دیتے ہو انجمن کے سکریری نشر واشاعت عباس ایچ این ایف نے بتایا کہ مندرجہ سبھی ایوارڈ اور اعزازات سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و سابق ایڈیٹر ماہنامہ’’ نیا دور‘‘ ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی اور ان کے برادران کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ نوحہ خواں فیضان احمد کو ’’ احمد حسین بیاض ایوارڈ‘‘ ساون ہلوری کو ،’’ اظہار الحسین سینئر بیاض ایوارڈ‘‘ ذیشان حیدر کو ’’فراست حسین ماتمی دستہ ایوارڈ‘‘ اصغر مہدی چگنوں کو ’’ محمد الیاس ترکات ایوارڈ‘‘ امام حیدر ببلو کو ’’فصاحت حسین عشرہ مجالس ایوارڈ‘‘ ایس کے مہدی کو ’’ صغیر احمد عماری ایوارڈ‘‘ انتظار حسین شباب کو ’’ نفیس احمد ایڈووکیٹ صلاح انجمن ایوارڈ ‘‘ خورشید احمد آر کے کو عترت حسین عترت ہلوری نوحہ نگاری ایوارڈ ‘‘بیتاب ہلوری کو آفتاب حیدر جھنے کو ’’ علی حسن تحصیلدار انتظامی امور ایوارڈ‘‘ افسر ہلوری کو ’’ شاعر انجمن جمال ہلوری ایوارڈ‘‘ اور سابق سکریٹری نایاب حیدر میڈیکل کو حیدر ہلوری مجموعی ایوارڈ‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔
واضح ہو کہ گزشتہ 11 برس سے ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی اور ان کے بھائیوں کے ذریعہ ’’ انجمن گلدستہ ماتم‘‘ اور’’ انجمن غنچہ ماتم ‘‘ مختلف پروگراموں میں انتھک محنت اور خدمات انجام دینے کے لیے انھیں ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ’’انجمن گلدستہ ماتم‘‘ اور’’ انجمن غنچہ ماتم‘‘ کے سکریٹری کی طرف سے تقریباً 15 نوجوانوں کو انعام دیا گیا جو اس برس عشرہ کے دوران اپنی خدمات بڑے خلوص سے ادا کر رہے تھے۔ اس موقع پر’’ انجمن گلدستہ ماتم‘‘ کے تمام عہدیداران اور کثیر تعداد میں حسینی عزادار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.