ETV Bharat / state

انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی اور سابق کیپٹن افضال احمد کا انتقال

ایودھیا میں زیر تعمیر دھنی پور مسجد کے ٹرسٹی اور سابق بحری فوج کے کپتان محمد افضال احمد خان کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے بھارت چین جنگ، 1971 میں پاکستان جنگ میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ ٹرسٹی نے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قراردیا ہے۔ انہیں آج ہی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

up_ayo_01_capton_afzal_ahmad_ka_nidhan_dry_7209346
انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی اور سابق کپٹن افضال احمد کا انتقال
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:44 PM IST

Updated : Jun 15, 2021, 1:51 PM IST

کپٹن افضال احمد خان کا پیر کے دن دیر رات ایودھیا کے لکشمن پوری کالونی میں ان کی رہائش پر انتقال ہوگیا۔ ان کی صحت گزشتہ کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ کپٹن افضال احمد ایودھیا کے سوہاول تحصیل علاقے کے گاوٗں میں مجوزہ مسجد کے لئے دی گئی زمین پر قائم انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی تھے۔ انہیں سابق صدر جمہوریہ شنکر دیال شرما کے ذریعے سماج رتن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

کپٹن افضال احمد کے فرزند اور سینئر صحافی ارشد افضال احمد کے مطابق ان کے والد بحری فوج میں کیپٹن تھے۔ انہوں نے 1965 کی بھارت چین جنگ اور 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے بہتر کام کی وجہ سے انہیں سینا میڈل سے بھی نوازا گیا۔ ریٹائر ہونے کے بعد وہ سماج کے کام میں لگ گئے۔ افضال احمد 81 سال کے تھے اور گزشتہ سال مسجد تعمیر ٹرسٹ میں دسویں رکن کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ کیپٹن افضال مسجد تعمیر ٹرسٹ میں سب سے عمر داز شخص تھے۔

انہیں آج یعنی منگل کے روز امین آباد کے بخشی بابا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی موت پر ایودھیا کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔

انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے منگل کے روز ورچوئل پروگرام کر ٹرسٹ کے صدر ظفر احمد فاروقی سمیت دیگر نے کپٹن افضال کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ کپٹن افضال احمد ٹرسٹ اور پروجیکٹ کی ایک اہم شخصیت تھے۔ ان کا اچانک چلے جانا ٹرسٹ کے ساتھ پورے پروجیکٹ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2021, 1:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.