ETV Bharat / state

Etah Road Accident ایٹہ میں اوور برج سے نیچے پلٹا ٹرک، تین کی موت

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 4:42 PM IST

ضلع ایٹہ کے پلوا تھانہ علاقے میں ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک برج کی ریلنگ توڑتے ہوئے پل سے نیچے گر گیا۔ ٹرک میں سوار 5 افراد میں سے 3 ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ Truck overturns from overbridge in Etah

ایٹہ میں اوور برج سے نیچے پلٹا ٹرک، تین کی موت

ایٹہ: ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے پلوا علاقے میں پیر کو ایک ٹرک کے اوور برج سے نیچے پلٹ جانے سے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے مین پوری کی جانب جا رہا ایک ٹرک تتارپور اوور برج پر مخالف سمت میں جاتے ہوئے ریلنگ توڑتے ہوئے 20 فٹ نیچے پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو نے ایٹہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ متوفین کی شناخت مین پوری کے کروالی علاقہ باشندہ انس(25)،عرفان (30) اور اچھے خان (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں شدید طور سے زخمی محمد ستار (32) اور شاہ رخ خان (30) کو ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور کو جھپکی آنا معلوم ہو رہا ہے۔ پیلوا کے اسٹیشن انچارج دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر (20 مارچ) کی صبح اطلاع ملی کہ پیلوا بائی پاس پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ موقع پر پہنچا تو ایک ٹرک فلائی اوور کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گیا تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ٹرک میں سوار 5 افراد کو نکال لیا گیا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پانچ میں سے تین کی موت ہو چکی تھی۔ یہ حادثہ تقریبا صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Cars Collide on Yamuna Expressway نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.