اپولو میڈیکس کے گیسٹرو سرجن ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پریاگ راج کی رہنے والی ایک 19 سالہ لڑکی جو گزشتہ پانچ برس سے مسلسل پیٹ درد، جلن، شوگر، وزن کم ہونے کی شکایت سے پریشان تھی، اس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ بیماری بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے لیکن جسے بھی ہوتی ہے وہ بہت پریشان ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کو کچھ علامتوں کے ذریعہ پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس طرح کی پریشانی ہمیشہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں ہی ہوتی ہے، جیسے:۔
وزن کم ہونا۔
بھوک نہ لگنا۔
شوگر اچانک بڑھ جانا
یہ ایسی باتیں ہیں جن سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو یہ بیماری ہوئی ہے۔
ڈاکٹر صدیقی نے بتایا کہ اس بیماری سے لڑکے اور لڑکیوں کے مستقبل پر گہرا اثر پڑتا ہے، کیونکہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔ کوئی بھی کام نہیں کرسکتے۔ اس کی وجہ سے وہ ہمیشہ درد، جلن اور دوسری بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔
ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اگر وقت پر اس بیماری کا مکمل سرجری کے ذریعے علاج نہیں کروایا گیا تو یہ آئندہ کینسر بن سکتا ہے