ETV Bharat / state

ہاتھرس جارہے رکن پارلیمان ڈیریک او برائن سے ہاتھاپائی - ہاتھرس معاملہ

ہاتھرس جنسی زیادتی کے معاملے پر حالات مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں معاملے میں اترپردیش کی یوگی حکومت اور یوپی پولیس کے رویے کو لے کر سوال اٹھارہی ہیں۔

ہاتھرس جانے سے ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو روک دیا گیا

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 1:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2020, 4:26 PM IST

اسی درمیان متاثرہ کے کنبہ سے ملنے جارہے ترنمول کانگریس کے کچھ اراکین پارلیمان کو یوپی پولیس نے روک دیا ۔ خبر ہے کہ ان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی، جس کی وجہ سے وہاں حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اراکین پارلیمان کے ساتھ بدسلوکی

ترنمول نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے کچھ اراکین پارلیمان کو یوپی پولیس نے متاثرہ کے گاؤں سے ڈیڑھ کلو میٹر پہلے ہی روک لیا۔ پارٹی نے بتایاہے کہ یہ اراکین پارلیمان الگ الگ سفر کررہے تھے۔

ہاتھرس جانے سے ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو روک دیا گیا
ہاتھرس جانے سے ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو روک دیا گیا

ترنمول اراکین کا یہ گروپ 200 کلو میٹر دور دہلی سے آیا تھا۔ ان میں ڈیرک اوبرائن ، کاکولی گھوش دستیدار، پتریما منڈل اور سابق رکن پارلیمان ممتا ٹھاکر ہیں۔

یہ رہنما دہلی سے ہاتھرس کے متاثرہ کے کنبہ سے ملنے جارہے تھے۔ روکے گئے اراکین پارلیمان میں سے ایک رکن پارلیمان نے کہا ' ہم پرامن ہاتھرس کی جانب بڑھ رہے تھے متاثرہ کنبہ سے مل کر تعزیت کرنے جارہے تھے۔ ہم الگ الگ سفر کررہے ہیں اور ابھی پروٹوکال کو مان رہے ہیں۔ ہم نے کوئی ہتھیار نہیں لیے ہیں۔ ہمیں روکا کیوں گیا ہے؟ اترپردیش میں کیسا جنگل راج ہے کہ یہاں منتخب اراکین پارلیمان کو ایک متاثرہ کنبہ سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

ابھی ہم متاثرہ کےگھر سے بس 1.5 کلو میٹر دوری پر ہیں۔ ہم پولیس افسران کو سمججھا رہے ہیں کہ ہم یہ دوری پیدل ہی طے کرسکتے ہیں، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2020, 4:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.