ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کو خراج عقیدت

بارہ بنکی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین کو حکومتی ملازمین کی تنظیم راجیہ کرمچاری سنیکت پریشد کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 1:30 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہلاک ہونے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین کو حکومتی ملازمین کی تنظیم راجیہ کرمچاری سنیکت پریشد کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ویڈیو

اس دوران ڈی ایف او دفتر کے احاطے میں ہلاک شدہ ملازمین کی تصویر کے سامنے شمع روشن کر کے گلپوشی کی گئی اور دو منٹ کا مون رکھا گیا، اس کے بعد ملازمین تنظیموں کے تمام اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق کووڈ 19 کی دوسری لہر میں محکمہ جنگلات کے تقریبا 6 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین کی رپورٹ کووڈ مثبت آئی تھی، جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران کے مطابق ریاستی سطح پر تقریبا 40 حکومتی ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومتی ملازمین کی تنظیم راجیہ کرمچاری سنیکت پرشد کے ضلع وزیر آر پی سنگھ بسین نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا وبا کے دوران ملازمین کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں سے ایک کا بھی فائدہ ملازمین کو نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بھلے ہی حکومت ان کے ساتھ نہ ہو لیکن ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.