ETV Bharat / state

بریلی: حضرت حسنی میاں کو خراج عقیدت

اترپردیش کے شہر بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ کے سجادہ نشین حضرت شاہ محمد حسنین میاں نیازی عرف حسنی میاں قریب پانچ دن قبل رحلت فرما گئے تھے۔

tribute to hazrat hasni mian in bareilly uttar pradesh
بریلی: حضرت حسنی میاں کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 9:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع صوفی سلسلہ کی خانقاہ عالیہ نیازیہ میں سجادہ نشین کی رحلت کے بعد سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خانقاہ پہنچے۔ اس دوران اُنہوں نے خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت شبّو میاں سے ملاقات کی اور اظہار غم پیش کرتے ہوئے اپنی وابستگی سے روبرو کرایا۔

بریلی: حضرت حسنی میاں کو خراج عقیدت

پارٹی کے سابق وزیر، ترجمان اور سیکریٹری عطا الرحمٰن نے خانقاہ پہنچ کر پہلے حضرت حسنی میاں کے مزار پر گل پوشی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد حسنی میاں کے بھائی اور خانقاہ کے مینیجر حضرت شبّو میاں سے ملاقات کرکے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے فون پر بات بھی کرائی۔ اکھلیش یادو نے فون پر کافی دیر تک بات کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین کی۔

tribute to hazrat hasni mian in bareilly uttar pradesh
حضرت حسنی میاں کو خراج عقیدت

شبّو میاں کے مطابق اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اگر میرے لیے کوئی حکم ہو تو اس کی تعمیل کی جائےگی۔ حالاکنہ حضرت شبّو میاں نے مزید کہا کہ یہ خانقاہ عالیہ نیازیہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فقیروں کا در ہے، یہاں سے کوئی خالی ہاتھ واپس لوٹ کر نہیں جاتا ہے۔ یہاں جو لوگ خراجِ عقیدت پیش کرنے آ رہے ہیں، اُن کی محبت اور عقیدت کی یہی ایک مثال ہے کہ وہ اس وقت خانقاہ کے سوگواروں میں شامل ہیں۔ جو لوگ کسی وجہ سے یہاں نہیں آ پائے ہیں، خدائے تعالیٰ اُن کی حاضری کو بھی قبول فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.