ETV Bharat / state

مئو: مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اترپردیش کے مئو میں قائم دینی تعلیمی ادارہ جامعہ الفاطمہ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

مئو میں مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:27 AM IST

معروف شیعہ عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کی یاد میں منعقد نشست میں مختلف طبقات و مکتبۂ فکر کے علما و دانشوران نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے ساتھ ہوا۔

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی نے ڈاکٹر کلب صادق کو عظیم مفکر اور مذہبی یکجہتی کا علمببردار قراردیا۔ تعزیتی نشست کے آخر میں نوجوان شاعر محمد نایاب نے مولانا کلب صادق کی شخصیت پر کلام پیش کیے۔

مئو میں مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس موقع پر سماجی کارکن ڈاکٹر اروند پانڈے، شعیب نظامی، خورشید خان، ماسٹر مہدی رضا و دیگر افراد نے شرکت کی۔

آپ کو بتا دیں کہ معروف شیعہ عالم دین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور لکھنو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا کلب صادق کی شخصیت بیش بہا تھی جن کی زندگی قوم و ملت سمیت مختلف ذات و طبقات کے تعمیر و ترقی میں صرف ہوئی، وہ نہ صرف ایک عالم دین تھے بلکہ عصر حاضر اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.