ETV Bharat / state

رامپور: شجر کاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع سمیت رامپور میں بھی شجر کاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کے اہم مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگاکر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا گیا۔ ساتھ ہی کورونا وباء کے دور میں بیماریوں کو دور کرنے والے جڑی بوٹیوں کے پودے بڑے پیمانے پر لگائے گئے۔

tree planting
شجر کاری مہم
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 8:28 PM IST

روئے زمیں پر جا بجا پھیلے درخت بنی نوع انسانی کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مُمّد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

درخت سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کے کل رقبہ کا 25 فیصد حصہ پر جنگلات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

دیگر ممالک کے مقابلے عالمی تناسب کے مطابق بھارت میں صرف 35 ارب درخت ہیں۔ یعنی ایک آدمی کے لئے صرف 28 درخت ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہم دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 15.3 ارب درخت سے محروم ہو رہے۔ یعنی فی آدمی کے حساب سے دو درخت سے بھی زیادہ کا نقصان ہر برس ہو رہا ہے۔

دوسری جانب تصویر یہ ہے کہ بہت کم تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ نیچر جنرل کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پانچ ارب درخت ہر سال لگائے جارہے ہیں، جبکہ ہم ہر سال 10 ارب درختوں کا نقصان اٹھا رہے ہیں۔

بھلے ہی حکومتیں ماحولیات کے تحفظ کے لیے نئے۔ نئے منصوبے لاتی ہیں مگر اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ کروڑوں درخت لگانے کے بعد حکومتیں ان کی دیکھ ریکھ کرنا بھول جاتی ہیں۔

tree planting
مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے

آج شجر کاری مہم کے دوران رامپور کے کستوربا گاندھی پکشی وہار میں ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر درخت لگائے جو ایک اچھا اور حوصلہ کن قدم مانا جا رہا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ ان پودوں کا باقاعدہ دیکھ ریکھ بھی کی جائے گی۔

آج کی شجرکاری مہم کے دوران خصوصی طور پر کورونا وائرس کی وباء کے دور میں بیماریوں سے بچاؤ، جڑی بوٹیاں اور دوائیاں پیدا کرنے والے پودے بڑی تعداد میں لگائے گئے۔

بہرحال شجرکاری ایک احسن قدم ہے تاہم اس کے مکمل فوائد صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں، جب یہ تمام پودے صحت مندانہ انداز میں پروان چڑھیں۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ درخت لگانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.