مظفر نگر میں غیر سرکاری تنظیم ٹریس(trees) کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ اس مہم میں مہاویر چوک پر اے ڈی ایم آلوک کمار کے ذریعے نیم کے پودے لگائے گئے اور تلسی کے پودوں کو تقسیم کیا گیا۔
موجودہ دور میں آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب سانس لینے کی پریشانی سے لے کر کئی طرح کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آلودگی کے سبب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندوں کے لیے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کی بہت سے جانور معدوم ہو رہے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کے خاطر ہر برس پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔