ETV Bharat / state

یوپی میں نو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ - اودھیش تیواری

اترپردیش حکومت نے منگل کی دیر رات انڈین ایڈ منسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے نو افسران کا تبادلہ کردیا۔

Transfer of nine IAS officers in UP
یوپی میں نو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:09 PM IST

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ مہوبہ کے ضلع مجسٹریٹ اودھیش تیواری کو اگریکلچر پروڈکشن کمشنر برانچ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اسپیشل سکریٹری بیسک ایجوکیشن ستیندر کمار مہوبہ کے نئے ضلع مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجمنٹ ڈائرکٹر راج شیکھر کو کانپور کا سرکل افسر بنایا گیا ہے وہیں ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو کو راج شیکھر کی جگہ منجمنٹ ڈائرکٹر کا بھی چارج سونپا گیا ہے۔

لکھنؤ کے سرکل افسر مکیش میشرام پرنسپل سکریٹری (کلچر اینڈٹورزم) بنائے گئے ہیں وہیں پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری رنجن کمار کو لکھنؤ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔

کانپور کے سرکل افسر سدھیر بوبڑے کو رکن جوڈیشیل ریونیو کونسل کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ بوبڑے مزدور کمشنر کے ساتھ کانپور ڈویژن کے کمشنر بھی تھے جبکہ اب محمد مصطفی ریاست کے نئے مزدور کمشنر بنائے گئے ہیں۔

پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈنیشنل انٹیگریشن جتیندر کمار سے ٹورزم و کلچر کا چارج لے لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے دن میں ضلع مجسٹریٹ کے عہدے سے ہٹا کر معلق فہرست میں ڈالا تھا۔ آٹھ آئی پی ایس افسران کو نئی تعیناتی دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.