ETV Bharat / state

SCC Online ایس سی سی آن لائن پر تربیتی سیشن کا اہتمام - ایس سی سی آن لائن پر تربیتی سیشن کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء نے بی اے ایل ایل بی کے طلباء کے لیے قانونی تحقیقی ڈاٹا بیس سپریم کورٹ کیسز (ایس سی سی) آن لائن پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 9:51 PM IST

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء نے بی اے ایل ایل بی کے طلباء و طالبات کے لیے قانونی تحقیقی ڈاٹا بیس سپریم کورٹ کیسز (ایس سی سی) آن لائن پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جو سپریم کورٹ آف انڈیا کی اہم ترین لاء رپورٹ ہے جن کا سب سے زیادہ حوالہ دیا جاتا ہے۔ تربیتی سیشن کا انعقاد ایس سی سی آن لائن کے طالب علم سفیر طحہ بن تسنیم نے کیا۔ تربیتی سیشن کو اے ایم یو ملاپورم اور مرشد آباد مراکز میں شعبہ قانون کے طلباء کے لیے بھی گوگل میٹ پر نشر کیا گیا۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے فزیکل اور آن لائن ریسورس ڈاٹا بیس میں تحقیق کے چیلنجز بیان کئے اور ایس سی سی آن لائن کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف لاء نے ای وسائل کو سبسکرائب کیا ہے۔ انھوں نے اساتذہ، لائبریرین، محققین اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ایس سی سی ڈاٹا بیس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

سفیر طحہ نے کیمپس میں اس ڈاٹا بیس تک رسائی کا طریقہ کار بتایا جبکہ بی اے ایل ایل بی کے طالب علم ہارون نے ایس سی سی آن لائن تک کیمپس سے باہر رسائی کے طریقے بتائے۔ ریسورس پرسنز نے قانونی تحقیق کے بنیادی نکات کی وضاحت کی اور قانونی تحقیقی ڈاٹا بیس ایس سی سی آن لائن پر دستیاب مختلف ٹولز کا مظاہرہ کیا۔ تربیتی سیشن میں 70 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: World Tobacco Day تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر مختلف پروگرامز کا انعقاد
واضح رہے اے ایم یو میں قانونی تعلیم ایک صدی سے زیادہ پرانی ہے، یہ سرسید احمد خان کی پہل پر ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں جسٹس سید محمود، الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سٹریٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے آرتھر اسٹریچی ایڈوکیٹ شامل تھے جو محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج میں قانون کی تعلیم شروع کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی سفارش پر قانون کی کلاسیں دسمبر 1891 سے شروع ہوئیں اور 1960 میں محکمہ قانون کی مکمل فیکلٹی میں کھلا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

SCC Online
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.