نائب ریاستی کمشنر آف انفارمیشن نریندر کمار نے کہا کہ 'آر ٹی آئی معلومات کے ذریعے بدعنوانی کے معاملات میں اس وقت کمی آ سکتی ہے جب افسران کو اس کی مکمل معلومات ہو۔'
انہوں نے بتایا کہ 'آر ٹی آئی ایکٹ کو بہتر بنانے کے لیے افسران کی مشق کرائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس ایکٹ سے فائدہ حاصل ہو۔'
انہوں نے کہا کہ 'آر ٹی آئی ایکٹ سے متعلق دیہی علاقوں میں بھی کافی بیداری آئی ہے اور لوگ اس ایکٹ کے زریعہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر محکمہ اطلاعات آر ٹی آئی کی درخواست کا جواب نہ دے تو اس کے خلاف عدالت میں اپیل داخل کی جا سکتی ہے۔'