دہلی/غازی آباد: کہرے کی وجہ سے نومبر - دسمبر 2021 میں منسوخ ہونے والی کئی ٹرینیں آج سے بحال کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کہرے کے باعث غازی آباد سے گزرنے والی تقریباً 12 ٹرینوں کا آپریشن منسوخ کر دیا گیا تھا، جو آج سے غازی آباد جنکشن پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ Train Services Resumed in Delhi Ghaziabad
دہلی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر ڈمپی گرگ نے کہا کہ 28 فروری تک منسوخ تمام ٹرینیں یکم مارچ سے چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ریلوے نے 28 فروری تک ٹرینوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ Train Services Resumed in Delhi Ghaziabad
منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں بہار، پوروانچل، اتراکھنڈ اور لکھنؤ روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد زیادہ تھی۔ غازی آباد کے ساتھ ساتھ صاحب آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مسافروں کو بھی ٹرینوں کے دوبارہ شروع ہونے سے بڑی راحت ملی ہے۔ Train Services Resumed in Delhi Ghaziabad
غازی آباد سے گزرنے والی اہم ٹرینوں میں یہ ٹرینیں شامل ہیں۔
دہلی-اعظم گڑھ کیفیت ایکسپریس
امبالہ-دہلی انٹرسٹی
آنند وہار - سیتامڑھی لچھوی ایکسپریس
پریاگ راج-چندی گڑھ اونچاہار ایکسپریس
نئی دہلی-مالدہ ٹاؤن ایکسپریس
رکسول آنند وہار ایکسپریس
پرانی دہلی-مالدہ ٹاؤن فرکا ایکسپریس
امرتسر-جے نگر شہید ایکسپریس
دہرادون-اجین ایکسپریس (ہفتے میں دو بار)
آنند وہار-گورکھپور ایکسپریس (ہفتہ وار)
آنند وہار-گورکھپور (تین ہفتہ وار) ایکسپریس
پرانی دہلی-علی پوردوار مہانندا ایکسپریس
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: لوکل ٹرینوں کی مکمل بحالی پر مسافر خوش
ناردرن ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ تمام ٹرینیں پہلے سے طے شدہ اوقات کے مطابق چلیں گی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ٹرینوں کے چلنے سے دہلی سے بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کو جانے والے لاکھوں مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔ Train Services Resumed in Delhi Ghaziabad