ETV Bharat / state

تاجر کی خودکشی - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک پریشان فرنیچر کاروباری نے ایس ایس پی آفس کے احاطے میں زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

ایس ایس پی آفس میں تاجر کی خودکشی
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 6:13 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:36 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) سنسار سنگھ نے بتایا کہ 'سبھاش نگر علاقے میں بی ڈی اے کالونی کرگینا میں رہنے والے ہری پرساد مینا (60) نے دو برس پہلے ایک ریٹائرڈ داروغہ کے رشتے دار راجیو سکسینا سے سود پر ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے۔ ہلاک تاجر کے مطابق اس قرض کے بدلے میں وہ راجیو کو چار لاکھ روپے دے چکا تھا۔ اس کے بعد بھی راجیو اور ریٹائرڈ داروغہ اشوک کمار ان پر بقایا بتا رہے تھے۔ قرض کے نام پر ان لوگوں نے اس کا مکان بھی اپنے نام لکھوا لیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'بدھ کو پریشان تاجر دوپہر تقریباً دو بجے ایس ایس پی آفس پہنچا تھا جہاں اس نے زہر کھا لیا لیکن اس نے وہاں موجود لوگوں کو نہیں بتایا۔ بعد میں زہریلی دوا کے پیکٹ کو دیکھ کر لوگوں کو شبہ ہوا۔ اسی درمیان ہری پرساد کی طبیعت بگڑنے لگی اور پولیس نے انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا جہاں دیر رات تاجر نے دم توڑدیا۔'

سنگھ نے بتایا کہ 'تاجر کے پاس سے ملے سوسائڈ نوٹ میں اس نے خود کو قرض سے پریشان بتایا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ میں کبھی بھی خودکشی کر سکتا ہوں۔ میرے مر جانے پر ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ریٹائرڈ داروغہ اشوک کمار اور اس کے رشتے دار راجیو سکسینا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔'

ہری پرساد کے بیٹے وجے نے بتایا کہ 'ریٹائرڈ داروغہ اور اس کے رشتے دار محض 15 ۔ 20 ہزار روپے کے لیے انہیں پریشان کررہے تھے۔ دو روز پہلے ان لوگوں نے گھرآکر ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی اور انہوں نے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔'

Intro:Body:

qwtqwewetwet

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 6:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.