کانپور: اترپردیش کے کانپور میں تاجروں نے مہا پنچایت کا اہتمام کیا اور اس کے ذریعہ تاجر طبقے کے ساتھ ہو رہی ہے بدسلوکی پر حکومت کو آگاہ کیا۔ مہا پنچایت کے دوران تاجروں نے کہا کہ تاجروں کی بدولت ہی حکومت بنتی ہے اور انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات میں حکمراں جماعت کو سبق سکھایا جائے گا۔ تاجروں کو پریشان کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
کانپور کے مرچنٹ چیمبر حال میں ویاپاری مہا پنچایت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تاجروں نے حکومت کے ذریعہ تاجروں کے ساتھ ہورہی زیادتی اور بدسلوکی پر آپنے غصے کا اظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کہ 2019 میں عام انتخابات اور 2022 ایس میں اتر پردیس کے اسمبلی انتخابات کے وقت حکومت نے تاجروں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اسے پورا نہیں کیا گیا۔ افسر شاہی بڑھ جانے کی وجہ سے تاجروں کو زیادتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آنے والے 2024 کے انتخابات کے وقت اب تاجر انہیں ان کے وعدہ یاد دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Free Medical Camp In Kanpur کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
تاجروں کے رہنما انوپ شکلا کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ووٹ اور حمایت سے ہی حکومت بنتی ہے۔ تاجروں سے کئے گئے وعدے 2024 تک پورے نہیں کئے گئے تو ہم ملک بھر میں احتجاج و مظاہرہ کریں گے اور میمورنڈم دے کر اپنی مانگ منوانے کی کوشش کریں گے۔ہم نے آپ کی حمایت کی تاکہ آپ ہمارے مسائل حل کرسکے لیکن ایسا ہوا نہیں۔تاجروں کے پاس بھی متبادل راستہ ہے۔