علی گڑھ کے تھانہ دہلی گیٹ علاقے میں آج اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک مکان میں سلینڈر پھٹنے کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی۔
علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ 'اس مکان میں پلاسٹک کی بندوق بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔
منہدم عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے علی گڑھ انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ علی گڑھ شہر کا دہلی گیٹ علاقہ گھنی آبادی والا علاقہ ہے جہاں پر کارخانے اور فیکٹریاں ہیں۔
موقع پر موجود علیگڑھ ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے بتایا کہ دہلی گیٹ علاقے میں سریندر سنگھ نامی شخص کے یہاں سلینڈر پھٹنے کی اطلاع ملی اور یہاں پر ابھی بچاؤ کا کام چل رہا۔ تقریباً آٹھ سے نو لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جاچکا ہے جبکہ 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔