ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل نے کل 11 بجے گورنر ہاؤس میں حلف برداری کے لیے سب کو بلایا ہے۔
چند روز قبل ہی یوگی آدتیہ ناتھ نے آنندی بین پٹیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی کابینہ میں توسیع کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
اُترپردیش سرکار میں کئی وزارت خالی ہے جبکہ کچھ وزراء کو کئی چارج دیے گئے ہیں۔
یو پی حکومت کے تین وزیر لوک سبھا رکن بن چکے ہیں، ان کی بھی جگہ خالی ہے۔
بی جے پی کے کئی ایم ایل سی وزیر بننے کی راہ پر ہیں جن میں سے وجے بہادر، اشوک کٹاریا اور راجناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ شامل ہیں۔
1 ۔ ذرائع کے مطابق 24 رہنما حلف لے سکتے ہیں۔
2 ۔ 6 وزراء استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
3 ۔ یوپی کو ایک اور نائب وزیراعلی مل سکتا ہے جو دلت سماج سے ہو سکتے ہیں۔