ETV Bharat / state

'ٹول پلازہ عوام کے لیے فری ہوگا'

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا سیکٹر 14 اے میں واقع چلہ بارڈر پر بھارتیہ کسان یونین اور سیکٹر 95 میں دلت پریرنا استھل پر سیکڑوں بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ اس دوران بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام ٹول پلازوں کو عوام کے لیے فری کریں گے۔

toll plaza will be free for public says state president of bhartiya kisan union bhanu yogesh pratap
'ٹول پلازہ عوام کے لیے فری ہوگا'
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:21 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کرائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج مسلسل 11 دن سے چلہ بارڈر پر جاری ہے۔ احتجاج کرنے والی بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام ٹول پلازوں کو عوام کے لیے فری کریں گے۔ تاکہ عوام بغیر ٹول دیے آجا سکیں اور حکومت کو ریوینیو نہیں حاصل ہوگا جس سے حکومت کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو کسی طرح کی دکھ اور مصائب سے دوچار کرنا نہیں ہے بلکہ اپنی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ کالے قوانین کی واپسی کے علاؤہ کوئی بھی بات تسلیم نہیں ہوگی۔

'ٹول پلازہ عوام کے لیے فری ہوگا'

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں نے اکشر دھام کی جانب سے نوئیڈا میں داخل ہونے والی سڑک کو فری کر دیا تھا تاکہ لوگ باآسانی آ جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: مصروف اوقات میں ڈی این ڈی پر ٹریفک کے حالات بدتر

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ لیکن ان کاشتکاروں کی بات سننے کے لیے وقت نہیں ہے جو کئی دنوں سے سرحد پر کھلے ہوئے آسمان کے نیچے رات گزار رہے ہیں۔ جمہوری طور پر منتخب حکومت کے نمائندوں کو عوام کی بات سننی چاہئیے۔ اگر کسان پریشان ہیں تو ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.