ETV Bharat / state

Tithi Bhojan Programme in UP یوپی میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت تِتھی بھوجن پروگرام چلایا جائے گا

اترپردیش میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت 'تتھی بھوجن' پروگرام چلایا جائے گا۔ تتھی بھوجن کے تحت اسکول کچن کے احاطہ میں ہی تیار کردہ مقوی غذا طلبہ فراہم کی جائے گی۔ کسی بھی صورت میں باہر پکایا ہوا کھانا تقسیم نہیں کیا جائے گا۔ Tithi Bhojan Programme under Mid day Meal Scheme in UP

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 7:28 AM IST

Midday Meal Scheme in UP
Midday Meal Scheme in UP

لکھنؤ: اترپردیش میں محکمہ بیسک تعلیم کے تحت چلائی جا رہی مڈ-ڈے میل اسکیم کے تحت ’تتھی بھوجن‘ پروگرام چلایا جائے گا۔ طلبہ کو مقوی غذا کی فراہمی میں 'تتھی بھوجن‘ کے تحت مقوی غذا ہر حالت میں اسکول کچن کے احاطہ میں ہی تیار کی جائے گی۔ کسی بھی صورت میں باہر پکایا ہوا کھانا تقسیم نہیں کیا جائے گا۔ تتھی بھوجن کے تحت دیے جانے والے کھانے کی فہرست طعام Menu اسکول کے پرنسپل اسکول کمیٹی (ایس ایم سی) کے اراکین کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔ اس ضمن میں محکمۂ بیسک تعلیم، اترپردیش حکومت کے ذریعہ ضروری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری ہدایت کے مطابق کچھ اضلاع میں اسکول احاطہ میں ڈائننگ شیڈ تعمیر کراکر بچوں کو مناسب طریقے سے کھانا کھلایا جا رہا ہے۔ اگر کسی طبقہ کا کوئی فرد اسکول احاطہ میں جگہ موجود ہونے پر ڈائننگ شیڈ تعمیر کرانا چاہتا ہے تو ایس ایس سی کے توسط سے کرا سکتا ہے۔ Tithi Bhojan Program will be run under Mid-day Meal Scheme in UP

یہ بھی پڑھیں:

اس ضمن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر سماج کا کوئی فرد 'تتھی بھوجن' کے لیے نقد رقم دینا چاہتا ہے تو وہ مڈ ڈے میل فنڈ کے تحت ایس ایس سی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتا ہے اور پھر اس کے مطابق ہی کھانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ اگر ایسے حالات پیدا ہوں کہ ایک ہی تاریخ میں سماج کے متعدد افراد کھانا کھلانا چاہتے ہیں تو اسکول کے پرنسپل اسکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) کے توسط سے یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون کس تاریخ میں کھانا کھلائے گا۔ جس فرد کے ذریعہ کھانا کھلایا جائے گا، وہ از خود بھی اس تاریخ میں حاضر ہوگا اور از خود بھی کھانا کھائے گا۔ Tithi Bhojan as Mid day Meal Scheme in UP

مقامی سطح پر وافر مقدار میں موجود تازے اور موسمی پھل تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔ طبقہ کے جو لوگ 'تتھی بھوجن' کرانا چاہتے ہیں، ان کے ذریعہ طبقہ، جنس اور ذات وغیرہ میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔ تتھی بھوجن کے تحت اگر پھل وخشک مغذیات تقسیم کیے جائیں گے، تو اس دن مڈ ڈے میل بھی ضرور تیار ہوگا۔ طلبہ چاہیں تو انٹرول میں مڈ ڈے میل اسکول میں کھا کر پھل اور خشک مغذیات گھر لے جا سکتے ہیں۔ اگر 'تتھی بھوجن' کے تحت خواہش مند افراد ایسے کھانا تیار کرانا چاہتے ہیں، جس میں اضافی محنت کی ضرورت ہوگی، تو اس کے لیے خواہشمند افراد کے ذریعہ ہی معاون خانسامہ کا بندوبست کرنا ہوگا۔ نیز اس معاون خانسامہ کی ذاتی صاف-صفائی کی ذمہ داری بھی لی جائے گی۔ مہیا کرائے گئے کھانے اور امداد کی مکمل تفصیلات جیسے کہ ڈونر کا نام، پتہ، دن، اقسام مقدار اور تخمینہ لاگت وغیرہ کا اندراج ایک رجسٹر میں درج کیا جائے گا۔ ان ہدایات پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.