غازی آباد ایس پی سٹی منیش مشرا نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو مسلسل وائرل ہورہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ ٹِک ٹاک ویڈیو میں پولیس کار کو کیسے استعمال کیا گیا؟
ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والا شخص خود کو دبنگ کا سلمان خان ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ پولیس کی گاڑی سے اس طرح اترا کہ اسے روکنے اور ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔
سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ یہ شخص پولیس کی کار سے نکل کر ویڈیو بناتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر کیوں نہیں لگی؟ یہ وجے نگر علاقہ کا پورا معاملہ ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا پولیس اہلکار بھی اس معاملے میں ملوث ہیں؟ اس معاملے میں ہم نے غازی آباد کے ایس پی سٹی منیش مشرا سے بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی اس معاملے میں قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن پہلے ویڈیو کی تحقیقات کی جارہی ہے۔