ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ افضل گڑھ کے وجے نگر میں واقع ایک تالاب سے نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
اس واقعے کے پیش نظر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ،جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے،اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔