سلطانپور: اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے شہر کوتوالی علاقے میں بدھ کو ہولی کھیلنے کے بعد گومتی ندی میں نہانے گئے تین نوجوان ڈوب گئے جس میں سے ایک ہنوزلاپتہ بتایا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومین ورما نے بتایا کہ ہولی کھیلنے کے بعد کچھ افراد3بجے گومتی ندی میں سیتا کنڈ نہانے گئے تھے۔ایک نوجوان نے تیر کر ندی کو عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں وہ بیچ منجدھار میں ڈوبنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو بچانے کی کوشش میں تین نوجوان بشمول امت راٹھور(30)، گیا پرساد(28)اور رودر کمار(18) ڈوب گئے۔ ان کی لاشیں ندی سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ جبکہ شکتی نامی نوجوان لاپتہ بتایا گیا ہے۔ اس کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم جسجیت کور ایس پی کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب ہولی کے موقع پر اتراکھنڈ کے رشی کیش میں گنگا ندی میں تین نوجوانوں کے ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ان میں سے ایک نوجوان مغربی بنگال اور دو یوپی سے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ترجمان للیتا نیگی نے بدھ کی شام دیر گئے بتایا کہ شیو پوری، رشی کیش میں نمامی گنگا گھاٹ پر دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے اور لکشمن جھولا تھانہ علاقہ کے تحت پٹنہ آبشار میں ایک نوجوان ڈوب گیاہے۔ اس معاملے میں ٹیم کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ شیو پوری نمامی گنگا گھاٹ پر ڈوبنے والے دونوں دہرادون کے ڈی آئی ٹی سے بی ٹیک کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Sisters Drown in Rewa مدھیہ پردیش میں نہر میں ڈوبنے سے تین بہنوں کی موت
یواین آئی