اتر پردیش میں نوئیڈا کے کوتوالی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک سنیل اگروال کو گزشتہ دنوں کچھ نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا تھا، اس معاملے میں پولیس نے آج تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوتوالی بیٹا 2 علاقہ کے میترا انکلیو سوسائٹی میں دادری کے رہائشی سنیل 'زم زم ریسٹورنٹ' کے نام سے ایک آن لائن ریسٹورنٹ چلاتا تھا۔
سوگی کے ڈیلیوری بوائے رات کے 12 بجے آن لائن آرڈر کی ڈیلیوری لینے کے لیے ریسٹورنٹ پہنچے تھے، آرڈر کے دوران ایک ڈیلیوری بوائے کا ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے نوکر سے جھگڑا ہوگیا، ریسٹورنٹ کے مالک سنیل جھگڑا ختم کرانے کی غرض سے بیچ بچاؤ کرنے آیا، تبھی نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ مالک کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں:تلنگانہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل
اس تناظر میں پولیس آج سہ پہر یمنا ایکسپریس وے کے زیرو پوائنٹ پر تین مشکوک بدمعاشوں کو روکنے کے لیے ہاتھ دیا، تبھی شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔ جائے وقوع پر حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش وکاس چودھری زخمی ہوگیا، جب کہ موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہے دو بدمعاش دیویندر اور سنیل کو پولیس نے پکڑلیا۔ ان تینوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔