ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نئی منڈی کے سی او منڈی ہریش بھڈوریا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مظفر نگر میں ایس ایس پی کے حکم کے مطابق تھانہ سطح پر بسوں میں مسلسل چوری و لوٹ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'لوٹ کے واقعات کی جانچ کے لئے ایس او جی ٹیم کے ہمراہ کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاکہ ان ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے، اسی سلسلے میں ایس او جی اور تھانہ نیو منڈی پولیس نے بھوپا پل کے نیچے چیکنگ کے دوران تصادم کے بعد تین شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت نتیش عرف نشو ولد اروند ساکن ناروتم پور ماجرہ تھان تیتاوی، گوراو ولد انل ساکن دتیانہ تھانان چھپار اور آدیش ولد دیویندر ساکن گاؤں ناروتم پور تھانت تیاوی کے طور پر کی گئی ہے، یہ تینوں ملزمین ضلع مظفر نگر کے رہائشی ہیں۔'
سی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمین سے غیر قانونی اسلحہ ایک تمانچہ، دو زندہ کارتوس اور ایک کھوک کارتوس، 315 بور ، دو غیر قانون چاقو اور روڈ ویز بس سے لوٹے گئے 20 ہزار روپے سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدی بتایا کہ جب گرفتار کئے گئے ملزمین سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ چند دن قبل منڈی کے علاقے میں بھوپہ بائی پاس سے روڈ ویز بس کو لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
گرفتار ملزمین کو جیل بھیجا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جا سکے گا۔