ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں مخبر کی اطلاع پر پولیس نے تین گینگسٹر شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان بدمعاشوں کے اوپر 5000 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے، تاہم گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کے پاس سے غیرقانونی طمنچہ بھی برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بجنور پولیس نے ان تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کرکے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر جیل بھیج دیا ہے۔