ETV Bharat / state

Rape Case In Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں عصمت دری کے تین ملزمان کو عمر قید - نابالغ کی اجتماعی عصمت دری

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کرنے والےتین ملزمان کو عمر قید اور 35-35ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔Pratapgarh Rape Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 6:39 PM IST

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کرنے والےتین ملزمان کو عمر قید اور 35-35ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کوتوالی لال گنج کے ایک گاؤں میں 17 سالہ لڑکی کو 14 اپریل 2020 کو دو لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔Rape Case In Pratapgarh

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ تینوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس معاملے میں پوسکو ایکٹ کے اسپیشل جج ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار سریواستو نے تینوں کو قصوروار پایا۔ تمام کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور 35، 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

دوسری جانب اتر پردیش کے بریلی کی ایک عدالت نے ایک ملزم کو نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور عصمت دری کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وکیل سرنام سنگھ نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ متاثرہ کی ماں نے تھانہ بارہ داری میں لکھوائی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سالہ لڑکی کو ملزم راجندر پٹیل (22) 25 جون 2015 کو لالچ دے کر لے گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ملزم اسے لالچ دے کر لے گیا اور اس کےساتھ منھ کالا کیا۔ عدالت نے پرانے شہر جگت پور کے رہنے والے راجندر پٹیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے جمعرات کو 16 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Man Sentenced to Life Imprisonment For Murder اترپردیش میں بیوی اور بیٹے کے قاتل باپ کو عمر قید کی سزا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.