ETV Bharat / state

اترپردیش: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بیہمانہ قتل - اترپردیش

اترپردیش کے ضلع باندا میں آئے دن قتل، لوٹ اور جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

three people murderd at midnight in banda
اترپردیش: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بیہمانہ قتل
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 9:45 AM IST

جمعہ کو دیر رات ایک ہی خاندان کے تین افراد پر لاٹھی، ڈنڈوں اور تیز ہتھیاروں سے حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا گیا۔

چاچازاد بھائیوں میں آپس میں معمولی تنازع کے بعد بات اتنی بڑھ گئی کہ ایک فریق کے افراد نے حملہ کر کے ایک پولیس کانسٹبل، اس کی والدہ اور بہن کا قتل کر دیا۔

اس واقعہ کی اطلاع پر آئی جی، ڈی ایم او، ایس پی، پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

اترپردیش: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بیہمانہ قتل

پولیس نے مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، وہیں پولیس نے تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے، دیگر حملہ آوروں کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دیر رات کانسٹبل ابھیجیت ورما کے اہل خانہ اور اس کے چچازاد بھائی شیوپوجن اور دیگر لوگوں سے جھوٹے چاول پھینکنے کو لے کر تنازع ہوگیا، اسی دوران ابھیجیت کے چچازاد بھائیوں نے اچانک لاٹھی، ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا، حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ابھیجیت ورما،اس کی والدہ رماوتی اور بہن نشا ورما کا قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ شنکر مینا نے بتایا کہ شہر کوتوالی کے چمروڈی محلے میں خاندان کے چاچازاد بھائیوں میں تنازع ہوگیا تھا۔جس میں کانسٹبل، اس کی والدہ اور بہن کی موت ہوگئی ہے، اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.