ETV Bharat / state

اوریا: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ کار کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس پر سوار راج کمار(53)، بیوی بھاونا(50)، بیٹی دیکچھا(27) اور سالہ مہاویر کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور بیٹا رچت شدید طور سے زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اوریا: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت
اوریا: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 5:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کنٹینر میں پیچھے سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی، جس سے اس میں سوار میاں۔بیوی سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کار چلا رہا بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریبا آٹھ بجے ضلع آگرہ کے بلکیشور مہال کے باشندہ راج کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹی کے لئے لڑکا دیکھنے کانپور جارہے تھے۔ ان کی کار قومی شاہراہ پر کرم پور فتح پور کے سامنے پہنچی تھی کہ اچانک ایک کنٹینر سے پیچھے سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس پر سوار راج کمار(53)، بیوی بھاونا(50)، بیٹی دیکچھا(27) اور سالہ مہاویر کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور بیٹا رچت شدید طور سے زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر آمدورفت میں کچھ دیر کے لئے روکاوٹ پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: مسافروں سے بھری بس نہر میں گری، 37 لاشیں برآمد

وہیں پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں جبکہ حادثے کا شکار گاڑی کو کرین کی مدد سے ہٹا کر آمدورفت کو بحال کردیا گیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.