ETV Bharat / state

Pratapgarh Road Accident پرتاپ گڑھ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - پرتاپ گڑھ میں موٹر سائیکل اور ٹرک کی ٹکر

ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک بے قابو بائک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ تینوں افراد بائک پر سوار تھے۔ Bike and Truck Collide in Pratapgarh

پرتاپ گڑھ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
پرتاپ گڑھ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 8:49 AM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے دس کلو میٹر مسافت پر تھانہ انتوں علاقے کے ککرہا گاوں کے موڑ پر منگل کی شب 9 بجے ایک بے قابو بائک کی ٹرک کے پیچھے ہوئی شدید ٹکر کے سبب بائک سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (سرکل افسر ) سٹی سبودھ گوتم نے آج شب بتایا کہ تھانہ انتوں علاقے کے پرتاپگڑھ امیٹھی روڈ پر ککرہا گاوں موڑ پر آج شب ایک تیز رفتار بے قابو بائک کی ٹرک کے پیچھے ہوئی شدید ٹکر میں بائک سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج پہونچایا ،جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا ۔ وہیں مہلوکین کی شناخت شبھم سنگھ 26 ساکن سیتاپور تھانہ انتوں ،روہت سنگھ 28 ساکن پچکھرہ ،آشتوش سنگھ 28 ساکن دہلا مئو تھانہ سٹی کوتوالی پرتاپگڑھ کے طور پر کی گئی۔ تینوں مہلوکین گڑوارہ بازار سے شہر آرہے تھے ۔پولیس نے تینوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے قبضے میں لیا۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے کشی نگر میں نیبوا نورنگیا تھانہ علاقہ کے تحت پکڑیار بازار میں 16 جنوری کو دیر رات دو اسکوٹی میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ جس کے بعد اسکوٹی پر سوار ایک خاتون ٹریکٹر ٹرالی کے پہیے کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔ خاتون کا بیٹا اور باپ زخمی ہوگئے۔ دوسری اسکوٹی پر سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی۔ سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kushinagar Road Accident کشی نگر سڑک حادثے میں ایک ہلاک، تین زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.