ETV Bharat / state

Kanpur Dehat Road Accident کانپور دیہات سڑک حادثے میں تین افراد کی موت - کانپور اٹاوہ ہائی وے

کانپور اٹاوہ ہائی وے پر ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Kanpur Dehat

کانپور دیہات سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 9:49 AM IST

کانپور دیہات: ریاست اتر پردیش میں کانپور-اٹاوہ ہائی وے پر اوریا کی طرف جا نے والی ایک کار کل دیر رات کانپور دیہات علاقے میں ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road accident on Kanpur Etawah highway

پولس نے بدھ کے روز بتایا کہ بیمار بھائی کا علاج کروانے کے بعد دیر رات کانپور سے واپس آنے والا خاندان حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں سوارتھا۔ کانپور دیہات کے سکندرا تھانہ علاقے میں بیرہانہ چوراہے کے نزدیک اوور برج پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ سکندرہ تھانے کے انچارج سمر بہادر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سکندرہ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔

اس حادثے میں کار میں سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں اوریا کے تلک نگر ستّی کا تالاب کے باشندے 45 سالہ سنتوش دکشٹ بھی شامل ہے۔ وہ فرخ آباد میں محکمہ بجلی میں کلرک کے طور پر تعینات تھے۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی 40 سالہ یوگیندر دکشٹ کے علاج کے لیے کانپور آئے تھے۔ ان کے ساتھ بیٹا راج دکشٹ بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Puri Accident باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری، 25 افراد ہلاک

منگل کی دیر رات گھر لوٹتے وقت تقریباً 12:15 بجے ان کی کار ہائی وے پر بیرہانہ چوراہے کے نزدیک اوور برج پر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس سے تینوں بری طرح زخمی ہو گئے۔ راہگیروں نے اسے دیکھا جس کے بعد ایمبولینس بلائی گئی۔ پھر پولیس کی مدد سے انہيں فوری طور پر سکندرہ سی ایچ سی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ کار سے ملنے والے دستاویزات اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر مہلوکین کی شناخت کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.