ETV Bharat / state

Barabanki Road Accident بارہ بنکی سڑک حادثہ میں معصوم بچی سمیت تین افراد ہلاک - Road accident on Lucknow Ayodhya highway

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 34 دیفر زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Barabanki

بارہ بنکی سڑک حادثہ میں معصوم بچی سمیت تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 12:20 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بدھ کی صبح لکھنؤ- اجودھیا شاہراہ پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرا جانے سے ایک معصوم بچی سمیت تین افراد کی موت اور 34 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً 3 بجے رامسنی گھاٹ تھانہ علاقہ کے کوٹوا کے نزدیک ایک ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ اس میں تین افراد ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 6 زخمیوں کو حالت نازک ہونے کے سبب لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیجا گیا ہے۔ Three people died in Barabanki road accident

پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رامسنیگھاٹ تھانہ علاقہ کے لامبووا گاؤں کے رہنے والے رام کرن کی بیٹی کا منگل کو اور بھائی دیواکر کا بریکشا کا پروگرام تھا۔ اس میں شرکت کے لیے رام کرن کے سسرال کٹکا تھانہ رام نگر سے ٹریکٹر ٹرالی پر آئے تھے۔ آج تقریباً 3:00 بجے یہ لوگ کٹکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس دوران لکھنؤ-اجودھیا ہائی وے پر رامسنیگھاٹ تھانہ علاقے میں کوٹوا کے نزدیک ایک ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی۔ جس کے بعد ٹرالی ڈیوائیڈر پر پلٹ گئی اور گھسیٹتے ہوئے دور جا گری۔ اس حادثے میں رام کرن کی ساس مالتی دیوی (50)، ننکو کی بیوی شانتی دیوی (35) اور منوج کی بیٹی شوبھی (5) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں تقریباً 34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lakhimpur Road Accident لکھیم پور کھیری سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

دو درجن سے زیادہ لوگوں کو رامسنیگھاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ 6 لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بھی کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.