ETV Bharat / state

Hardoi Road Accident ہردوئی میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

ہردوئی کے سانڈی کوتوالی علاقے میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 3:46 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سانڈی کوتوالی علاقے میں بائیک سوار تین افراد کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سانڈی کوتوالی علاقے کے ہردوئی سانڈی شاہراہ کے مجھیا گاؤں کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بائیک پر سوار تین افراد کو کچل دیا جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کی جانکاری لوگوں کو کافی دیر بعد ہوگئی جب پولیس کو کسی نے سڑک حادثے کی اطلاع دی۔ جانکاری ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے سڑک پر ملے دو افراد کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا لیکن ان کی موت ہوچکی تھی۔ جب کہ تیسرے کی لاش پولیس نے سڑک کے کنارے تالاب سے برآمد کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے تینوں کی لاشیں قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت سانڈی کوتوالی علاقے کے ججواسی گاؤں کے انل (35)، ونو (30) اور لکا (25) کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سے قبل ہردوئی لکھنؤ ہائی وے پر ویگن آر اور ای رکشہ کے درمیان زبردست تصادم میں پانچ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ جب کہ پانچ افراد بری طرح زخمی ہو ئے۔ حادثے کے فوراً بعد سینکڑوں لوگوں کا ہجوم ہائی وے پر جمع ہو گیا نتیجے میں ٹریفک جام ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کا پنچنامہ کرنے کے بعد زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Hardoi سڑک حادثے میں تین کی موت، دولہا سمیت چھ زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.