پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے لکھنؤ بنارس قومی شاہراہ پر سرائے بہلیا گاؤں میں گذشتہ جمعہ و ہفتہ کی شب بےقابو ٹرک ایک مکان میں گھس گئی۔ اس حادثے میں کچلنے کے سبب باپ بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ تھانہ سٹی کوتوالی ایس ایچ او ستیندر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ لکھنؤ بنارس قومی شاہراہ پر واقع سرائے بہلیا گاؤں کے باشندے عبدالجبار 60 کے یہاں گزشتہ شب چالیسواں کا پروگرام تھا۔ عبدالجبار و ان کی بیٹی شاہن بانو 27 اور بھابھی شافیہ بانو 62 کے ساتھ مکان کے برآمدے میں بیٹھا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک کے بے قابو ہوکر مکان میں گھس جانے کے سبب تینوں لوگ دب گئے ۔
اطلاع پر پہونچی پولیس لوگوں کے تعاون سے تینوں کو نکال کر علاج کے لئے میڈیکل کالج پہونچایا ،جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا، وہیں حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا ۔کرین کی مدد سے ٹرک تھانہ لایا گیا ۔ تینوں لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور فرار ڈرایئور کی تلاش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے پرتاپ گڑھ میں لکھنؤ وارانسی ہائی وے پر رائے بریلی سے وارانسی جانے والا ایل پی جی ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے مسافروں سے بھرے ٹیمپو کو روندتے ہوئے الٹ گیا۔ جس کی وجہ سے ٹیمپو ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Accident پرتاپ گڑھ میں ٹینکر اور آٹو کی ٹکر، بارہ لوگوں کی موت
یو این آئی