ETV Bharat / state

داخلہ کے نام پر جعلی ویب سائٹ بنا کر لاکھوں کی ٹھگی، تین گرفتار

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:55 PM IST

نوئیڈا کی کرائم برانچ نے گلگوٹیا یونیورسٹی میں داخلہ کے نام پر جعلی ویب سائٹ بناکر طلباء سے لاکھوں روپئے وصول کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

داخلہ کے نام پر جعلی ویب سائٹ بنا کر لاکھوں کی ٹھگی

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی کرائم برانچ اور کوتوالی فیز II پولیس نے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جو گلگوٹیا یونیورسٹی میں داخلہ کے نام پر جعلی ویب سائٹ بنا کر دھوکہ دہی کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو این ایس ای زیڈ کٹ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں گلگوٹیا یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں داخلہ دلانے کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو این ایس ای زیڈ گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت گریٹر نوئیڈا کے رہائشی کمار گورو اور کوشل گورو اور بہار کے ضلع بانکا کے رہائیش کشل سریواستو کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان سے 10 موبائل فون، 4 ڈیبٹ کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے میں دن دھاڑے پٹرول پمپ پرلوٹ

ملزمان گلگوٹیا یونیورسٹی کی جعلی ویب سائٹ بنا کر ملک کے مختلف مقامات سے طلباء سے داخلہ لینے کے نام پر 1 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے اور انہیں دھوکہ دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ طلباء کا داخلہ بھی کرایا تھا۔ اس کے علاوہ ایک لڑکی سے داخلہ لینے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے تھے۔ تمام لوگوں کی شکایات کے بعد تحقیقات کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.