ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے کے الزاز میں ایس ایس پی کلا ندھی نیتھانی نے سخت کاروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کرنے والوں میں پہلا معاملہ لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے علاقے میں فواد ولد شوکت علی خان ویبھوتی کھنڈ گومتی نگر کے رہنے والے کا ہے۔
دوسرا معاملہ غازی پور میں سدن علی ولد عمران علی اندرا نگر کا ہے، جبکہ تیسرا معاملہ تھانہ ڈالی گنج میں ڈاکٹر علیم اللہ خان ولد مشتاق حسین تاتار پر کا ہے۔
خیال رہے کہ پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، تاہم ایس ایس پی نے پہلے ہی لوگوں کو آگاہ کردیا تھا کہ کوئی بھی کسی طرح کی افواہ یا غیر ذمہ دارانہ پوسٹ سوشل میڈیا پر نہ لکھیں، ورنہ ان پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک کی تمام ریاستوں اور یونیورسٹیز و کالجز میں زبردست احتجاج جاری ہے، اور ادیب حکومت کی جانب سے ملنے والے ایوارڈز لوٹا رہے ہیں، تاہم ملک میں ناسازگار صورتحال ہے۔