ETV Bharat / state

Road Accident In Aligarh: علیگڑھ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، دس سے زائد زخمی - علیگڑھ میں سڑک حادثہ

علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقہ فردوس نگر میں سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹرک نے کئی راہگیروں کو کُچل دیا۔ جہاں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگر زخمیوں کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔Road Accident In Aligarh

علیگڑھ سڑک حادثے میں تین ہلاک، دس سے زائد زخمی

author img

By

Published : May 3, 2022, 9:28 PM IST

علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقہ فردوس نگر میں تیز رفتار بے قابو ٹرک نے راہگیروں اور گاڑیوں کو روند ڈالا، 3 کی موقع پر ہی موت، ایک درجن کے قریب افراد زخمی بتائے گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک پر حملہ کر دیا، ٹرک ڈرائیور پکڑا گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج روانہ کیا۔ وہیں اس حادثے میں ہلاک افراد کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔Road Accident In Aligarh

علیگڑھ سڑک حادثے میں تین ہلاک، دس سے زائد زخمی

اطلاع کے مطابق مراد آباد سے علی گڑھ کی طرف ایک ٹرک آرہا تھا کہ اس دوران قرسی تھانہ علاقہ کے ایف ایم ٹاور کے قریب ٹرک نے پہلے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ٹرک ڈرائیور بھاگنے لگا۔ جیسے ہی ناگلہ پٹواری علاقہ پہنچا تو سڑک کے کنارے گزرنے والے کچھ راہگیروں کو کچل ڈالا، اہل علاقہ نے تعاقب کرکے ٹرک کو ڈرائیور سمیت برولا بائی پاس کے قریب پکڑ لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور روڈ جام کر دیا۔

زخمیوں کو پولیس نے میڈیکل کالج پہنچایا، جبکہ لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس بھجوا دیا گیا، 1 درجن سے زائد زخمیوں میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، حالانکہ ٹرک نے 2 کلومیٹر کے علاقے میں تقریباً تین مقامات پر لوگوں کو ٹکر ماری ہے۔ ایس پی سٹی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 3 افراد کی موت ہو گئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ٹرک ڈرائیور سمیت ٹرک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھجی پڑھیں: Road Accident in Deoria: دیوریا میں بس اور بولیرو کا تصادم، چھ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.