ETV Bharat / state

Three Killed in Two Road Accidents in Noida: نوئیڈا میں دو سڑک حادثات میں 3 ہلاک

اترپردیش کے نوئیڈا میں آج پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2021, 10:26 PM IST

نوئیڈا میں دو سڑک حادثات میں 3 ہلاک
نوئیڈا میں دو سڑک حادثات میں 3 ہلاک

نوئیڈا کے یمنا ایکسپریس وے پر دو خوفناک سڑک حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جیور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثات میں ہلاک افراد کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔

پہلا حادثہ یمنا ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب نوئیڈا سے آگرہ جا رہی تیز رفتار آلٹو کار ٹرک میں جا گھسی۔ اس حادثے میں کار میں ایک خاتون سمیت چار افراد سوار تھے، جن میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

اسی وقت، دوسرا سڑک حادثہ یمنا ایکسپریس وے پر فلودا کٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے اپنی ماں کے ساتھ موٹر سائیکل لے کر پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں بوڑھی ماں کی موت ہو گئی جبکہ ان کا بیٹا گورو ولد جوگیندر شدید زخمی ہو گیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اسی دوران کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Noida Police: عوام میں اعتماد بحالی کے لیے پولیس کی گشت

یمنا ایکسپریس وے پر پہلے حادثے کی تصویریں انتہائی ہولناک ہیں۔ نوئیڈا کے تھانہ جیور علاقے کے تحت یمنا ایکسپریس وے کے 38 کلومیٹر کے سنگ میل پر نوئیڈا سے آگرہ جانے والی سڑک پر ایک تیز رفتار آلٹو کار آگے جارہے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ آلٹو کار کے پرخچے اُڑ گئے۔ پولیس کے مطابق کار کے ڈرائیور 26 سالہ گورو ولد ہنس راج، 19 سالہ لاوکوش ولد ہم ویر کی موقع پر ہی موت ہوگئی، اسی وقت کار میں سوار 46 سالہ گورو کی ماں اور بھائی کنال کو پولیس نے جیور کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.