اترپردیش میں مظفرنگر کے بڈھانا علاقے میں جمعہ کے روز سڑک حادثے میں موٹرسائکل سوار تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
بوڈھانا انسپکٹر کوشل پال سنگھ نے بتایا کہ خلیل کی شناخت متوفی کے پاس سے کاغذات اور موبائل فون سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دو موٹرسائکلوں پر سوار تین افراد بڈھانا سے باغپت جا رہے تھے کہ علی الصبح جیسے ہی بڈھانا باغپت شاہراہ پر زیر تعمیر پلیا کے قریب پہنچے کہ وہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاكٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں بتایا کہ مرنے والوں کی جیب سے ملے کاغذات کی بنیاد پر ان کی شناخت لوکیش، نيلو اور سورم کے طور پر ہوئی ہے۔