ETV Bharat / state

مرزا پور: سڑک حادثات میں ماں۔بیٹا سمیت تین ہلاک - سڑک حادثات میں ماں۔بیٹا سمیت تین ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں الگ الگ حادثات میں ماں۔بیٹا سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

road accident in mirzapur uttar pradesh
سڑک حادثات میں ماں۔بیٹا سمیت تین ہلاک
author img

By

Published : May 23, 2020, 8:08 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ باشندہ رام سنگھ بیوی، بیٹا اور بیٹی کے ساتھ کار سے کہیں جا رہے تھے۔ اس درمیان نیشنل ہائی وے۔7 پر واقع بھیسوڑ بلائے پہاڑ گاؤں کے نزدیک کار اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ان کی بیوی وبھا سنگھ (45) اور بیٹے اودھیش (22) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیٹی اور وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ لال گنج علاقے کے ڈاگرکیری گاؤں کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاگرکیری گاؤں باشندہ سیتا رام کی بیوی رمنا دیوی (55) کی ایک ٹرکٹر کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.